الحمد للہ ۱۹ جنوری ۲۰۲۳ کو اردو اسمبلی کے تحت محفل اردو ادب منعقد کی گئی ۔ جس میں درجہ اوّل سے درجہ پنجم تک طلبا نے شرکت کی اور نہایت شوق سے شمولیت بھی کی۔ اس میں طلبا ء نے نظم و نثر کا فرق ۔محاورے اور ضرب المثل میں فرق کا مظاہرہ کیا۔ پر مزاح ڈرامے سے بھی محفل پر لطف ہوئی ۔اس کےعلاوہ تقاریر اور دور ماضی کی دلچسپ یادگار بھوپال کے نوابی دور کو ہمارے معصوم نواب اور بیگمات نے پیش کیا جو نہایت مئوثّر رہا۔اس محفل اردو ادب کو منعقد کرنے کا مقصد طلباء میں اردو زبان سے دلچسپی کے سا تھ تعلّق جوڑنا اور اردو ادب کے اہم اصناف سے مزید ذہن نشین کرانا تھا جو ماشاءاللہ نہایت کارگر ثابت ہوا۔تقاریر کے ذریعے بہترین رہنماوَ ں کے اوصاف و انداز اور اسکول کے مقصد اور نافع پروفایل کی اہمیت کو واضح کیا گیا کہ جہاں کامیابی ہے وہاں جدّو جہد ہے۔
28
January